وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ کوئی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے تو ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں، حالیہ دنوں دشمن نے جو کچھ کیا وہ بزدلانہ عمل تھا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری پیشہ ورانہ افواج نے دشمن کو موثر جواب دے کر عسکری طاقت کا نیا باب رقم کیا،پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے اپنی طاقت کے گھمنڈ میں سرحدی کی حرمت کو پامال کرنے کی کوشش کی، معصوم شہریوں ،بچوں اور مساجد کو نشانہ بنا کر ہمارے صبر کا امتحان لیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ آبی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اس لئے فیصلہ کیا دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جو وہ سمجھتاہے ۔
شاہنوں نے پلٹ کر جھپٹا اور بھارتی توپوں کو خاموش کروادیا، شہاز شریف
شہباز شریف نے کہاکہ جھپٹنا اور پلٹنا اور پلٹ کر جھپٹنا کی مصداق شاہینوں نے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی توپوں کو ایسے خاموش کیاجسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ان کا کہناتھا دشمن کے رافیل طیارے شاہینوں کے نشانے پر آئے اور ناکام ہوگئے، دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،ہم نے دشمن نے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقارقوم کو زیب دیتاہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ یہ پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی فتح ہے ،آرمی چیف ،ایئر چیف، پاک بحریہ کے سرابراہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ہمارے سرفخرسے بلند کردیے،میں اس جارحیت میں شہید ہونے والے بچوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں۔
دوست ممالک سے اظہار تشکر
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، ترکیہ ، امریکا ،برطانیہ اور دیگر دوست مالک کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے پاکستان کے موقف کو سمجھا اور بھارت کو سیز فائر پر مجبور کیا۔
شہباز شرہف نے کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہے، پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات پر بات کرنے کی ضرورت ہے



















