فاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ بھارتی میڈیا کو اب سانپ سونگھ گیا، پاکستان نے سیز فائر کوئی کی خلاف ورزی نہیں کی، پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے جس انداز میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس پر عوام جشن منا رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے بھارتی سیکریٹری خارجہ ملٹری ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرتا ہے،ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
عطا تارڑ نے کہاکہ ایسے الزامات عائد نہیں کرنے چاہئیں، پاکستان کی طرف سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کو ہمارے موثر جواب کے بعد پاکستان کو عزت ملی ہے،بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی میں پاکستان کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے
وفاقی وزیر اطلاعات نے سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے کہاکہ بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔



















