وزیراعظم شہباز نے پیداواری صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صنعت کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ریلیف کے اقدامات تجویز کیے ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پیداواری صنعتوں کو خام مال میں ریلیف دینے کی تیاریاں شروعی کردی گئیں۔
خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے کاامکان
ذرائع کے مطابق بجٹ میں صنعتوں کو خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان ہے ۔
بجٹ میں صنعتوں کے خام مال سستے کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوسکتا ہے۔ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکسوں کے ری فنڈ کا حجم کم ہوجائے گا۔
تعمیراتی صنعتوں کے لیے بھی بجٹ میں خام مال ودہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کا امکان ہے۔
پراپرٹی کے لین دین پر بھی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز
ذرائع کاکہناہے کہ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویزہے،
پراپرٹی کی خریدوفروخت پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم ہوجائیگی۔
ریلیف کےلئے آئی ایم ایف کے ساتھ خصوصی سیشن ہوگا
آئندہ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر بھی خصوصی سیشن ہوگا۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا۔



















