Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائر کے بعد پہلا رابطہ

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائر کے بعد پہلا رابطہ ہواہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہاٹ لائن پر ہوا ہے جس میں بات چیت کاپہلارائونڈہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے  ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا راؤند مکمل ہوگیا جس میں اہم امور پر بات ہوئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہفتہ وار رابطہ بھی معمول ہے مگر حالیہ گشیدگی کے بعد یہ ڈی جی ایم از کے درمیان پہلا رابطہ ہے ۔

ذرائع نے پہلے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طورپر اس رابطے میں حالیہ کشیدگی کو کم کرنے پر بات ضرور ہوئی ہوگی اور آنے والے دنوں پر اس حوالے سے مزید بھی بات کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں