Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل او سی کی خلاف ورزی ،سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا کے الزمات کی تردید کردی

بھارتی میڈیا لائن آف کنٹرول پرپاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی  من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی

 

بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں