Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور میں ڈمپر کی رکشوں اور ڈمپر کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں تیز رفتار ڈمپر نے کئی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ  کے جی ٹی روڈ پر  پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے 3 رکشوں اور  2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں  5 افراد جاں بحق اور 3 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں، ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ  کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ خبریں