ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیاہے کہ سندھ طاس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی گنجائش موجود نہیں ۔
شفقت علی نے کہاکہ بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا،معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پرہاسداری لازم ہے۔
ترجمان دفترخارجہ سندھ طاس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی گنجائش موجود نہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے واضح کر دیا معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔



















