Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ کے مدرسے سے 14 سالہ لڑکےکی لاش برآمد

کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ کے مدرسے سے 14 سال کے لڑکےکی لاش برآمد ہوئی ہے، لڑکے کو بدفعلی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

لڑکے سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں قتل اور بدفعلی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں تھانا گڈاپ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور بدفعلی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق مدرسے کے استاد نے ساتھیوں کے ساتھ مل کربھائی سے بدفعلی کی اور گلادبا کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں