Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، یوسف گوٹھ سےایک شخص کی گلاکٹی لاش ملی

کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی،  کورنگی میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کےوارسےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

بول نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقےبلدیہ یوسف گوٹھ میں پلاٹ پرقائم کمرےسےایک شخص کی گلاکٹی لاش ملی، لاش کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر سے50 سالہ سلیم اور اس کی جواں سال اہلیہ کی گلا کٹی لاشیں برآمد

پولیس کےمطابق پلاٹ پررات کے پہر کچرا چننے والے قیام کرتے تھے، ممکنہ طور پر مقتول کچرا چننے والا ہے، جسےممکنہ طور پر زاتی جھگڑےکےدوان قتل کیاگیا،واقعےکی تفتیش جاری ہے۔

کورنگی ڈھائی نمبرمیں زاتی جھگڑےکےدوران ڈنڈوں کےوارسےنورالامین نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب بلدیہ پیرپارک کےقریب گھرمیں نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنےسے دس سالہ بچہ ابراہیم زخمی ہوگیا، زخمی بچے کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں