Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف کی فیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی،ایئرچیف کی مدت ملازمت میں بھی توسیع

وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی۔ ایئر چیف کی مدت ملازمت میں بھی توسیع دیدی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی دینے کی تجویز وزیراعظم نے پیش کی۔

جنرل عاصم منیر کوشاندار عسکری قیادت پر عہدے پر ترفی دی گئی۔  یہ فیصلہ  جرات،بہادری، سالمیت کو یقینی بنانے اور دلیرانہ دفاع کے اعتراف میں کیا گیا۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

کابینہ سے خطاب میں وزیرِاعظم نے معرکہ حق میں  کامیابی پرپوری قوم کومبارکباددی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی،پاکستان تاریخ کے کٹھن دورسے گزرا۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

شاندارعسکری قیادت کے سبب عہدے پر ترقی دی گئی،وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کاکہناتھاکہ جرات مندانہ فیصلوں نے بھارتی عزائم خاک میں ملادیے۔ آرمی چیف نے دفاع وطن کی خاطرانتہائی بہادارانہ اقدامات اٹھائے۔

 6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے معصوم شہریوں،خواتین اوربچوں کونشانہ بنایا۔  سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی.

آرمی چیف نے افواج کوجنگ حکمت عملی سے بھرپورطریقے سے ہم آہنگ کیا۔ وفاقی کابینہ کاکہناتھاکہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت تاریخی کامیابی ملی۔

عہدے پر ترقی کی تجویز وزیراعظم نے پیش کی، صدرمملکت کو بھی اعتمادمیں لیا

شاندارعسکری پر قیادت فیلڈمارشل کےعہدے پر ترقی کی تجویزمنظورکرلی گئی۔

واضح رہے کہ یہ  تجویز وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں پیش کی تھی۔

  • دریں اثنا وزیرِعظم نے صدر مملکت آصف  زرداری کو اعتماد میں لیا۔  اوران  سے ملاقات کرکے انہیں اپنی تجویزکے حوالے سے آگاہ کیا۔

عہدے پر ترقی

ایئر چیف مارشل ظہیربابرکی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری کابینہ نے دی

کابینہ نے ایئرچیف مارشل ظہیربابرکی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔  اورمدت پوری ہونے پر خدمات جاری رکھنے کامتفقہ فیصلہ بھی کیا۔

علاوہ ازیں فوجی افسران وجوانوں، غازیان، شہداکوبھی ایوارڈز سے نوازا جائےگا۔  معرکہ حق میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں یہ اعلی سرکاری ایورڈزدیے جائیں گے.

متعلقہ خبریں