گولڈن ٹیمپل پر حملے کے گھاؤنے واویلے کے پیچھے کیا بھارتی سازش کارفرما ہے؟۔ یہ بات صاف ظاہرہورہی ہے کہ بھارت پاکستان کےخلاف سکھوں کی حمایت چاہتاہے۔
بھارتی سکھ بابا گرونانک کی بدولت کی پاکستانی سرزمین سے عقیدت رکھتے ہیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں سکھو فوجیوں کی اکثریت نے پاکستان کےخلاف لڑنے سے انکارکردیاتھا۔
گولڈن ٹیمپل پر حملے کا گھنائوناواویلا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ گودی میڈیاتواتر سے بے بنیاد خبریں دے رہاہے۔
گودی میڈیا کئی دنوں سے گولڈن ٹیمپل پر حملے کی من گھڑت خبریں دے رہاہے۔ دودرشن سمیت بھارت کے کئی چینلز منظم پروپیگینڈہ شروع کیے ہوئے ہیں۔
منظم پرپیگنڈہ کیوں کیاجارہاہے؟
ماہرین کا کہناہے کہ یہ منظم پرپیگنڈاکرکے بھارت ایک تیر سے کئی شکارکرناچاہتاہے۔
بھارت کوپاکستان کے خلاف سکھوں کو حمایت درکار ہے۔
عالمی برادری کے سامنے پاکستان کی ساکھ مجروح کرناچاہتاہے۔
خالصتان تحریک کا زور توڑنا بھی ایک مقصد ہے ۔
سازش کا پس منظر کیاہے؟
پاکستان میں مساجد کونشانہ بنانے پربھارتی فوج کو عالمی رسوائی کاساماناہے۔ بدلے میں بھارت ایک منظم پرپیگنڈہ کررہاہے۔ یہ تاثردیاجارہاہے کہ گویا پاکستان حملے کا منصوبہ رکھتاہے ۔ امرتسرپر حملے کی مکمل تیاری تھی ۔
دراصل سکھ برادری باباگرونانک کی وجہ سے پاکستانی سرزمین سے عقیدت رکھتی ہے۔ حال ہی میں خالصتان تحریک کافی زور پکڑ چکی ہے۔ بھارتی فوج میں موجودسکھوں نے پاکستان کیخلاف لڑنے سے واضح انکارکردیاہے۔
مودی کشمیر،آسام اورحالصتان تحریک کازورتوڑناچاہتاہے۔ اس کےلئے اسے سکھوں کی حمایت درکارہے۔ سکھوں کویہ تاثر دے کربھارت غیرمتزلزل حمایت چاہاہے ۔
گولڈن ٹیمپل پر حملے کی سازش خود بھارت نے تیارکی
پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں کسی مذہبی مقام کو نشانہ نہیں بنایا۔ اس بات کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیاہے۔ بعض عالمی رپورٹس میں اس کا اظہار بھی کیاگیا۔
پاک فوج کی پیشہ ورانہ ساکھ خراب کرنے کےلئے یہ پرپیگنڈہ شروع کیاگیا۔ گولڈن ٹیمپل پر حملے کی خودساختہ سازش کا وایلا تواتر سے کیاجارہے۔ عالمی سطح پر بھارت کے اس واویلے پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔
علاوہ ازیں پاکستان کاکہناہے کہ گولڈن ٹیمپل پر حملے کی سازش بھارت نے تیارکی۔ بھارت اس سازش پرعمل چاہتاتھا۔ یہ سکھوں کی حمایت کا موثرہتھیارثابت ہوسکتاتھا۔
تاہم بھارت کو اس سازش میں بھی منہ کی کھانی پڑی۔ عالمی سطح پر ان خبروں پرتوجہ ہی نہیں دی گئی
گولڈن ٹیمپل کی تاریخ اورپاکستان سے عقیدت کی وجہ کیاہے؟
سکھ مت کے پانچویں گرو، گرو ارجن دیو ہیں ۔ جنہوں نے سکھوں کی سب سے مقدس کتاب ’’ گرنتھ صاحب‘‘ مرتب کی۔
گروارجن نے ہی امرتسرکے تالاب پر’’گولڈن ٹیمپل‘‘کی تعمیر کاارادہ کیاتھا۔
مگرانھیں سمجھ نہ آتی تھی کہ اس کا سنگ بنیاد کون رکھے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ تعمیر دو سے تین برس تک رکی رہی۔
بلآخر ایک روزگروارجن نے لاہور جانے کافیصلہ کیا۔ ان کے دیگر ساتھی پہلے توحیران ہوئے مگرحکم کے آگے انکارکی کسے مجال تھی۔ گروارجن دیو جی لاہور پہنچ گئے۔
وہ حضرت میاں میر صاحبؒ کی خدمت میں پیش ہوئے۔ گروارجن کی درخواست پرحضرت میاں میرؒ امرتسر تشریف لے گئے۔
بعدا ازں انہی کے ہاتھوں 13 جنوری 1588 کوگولڈن ٹمپل کا سنگ بنیادرکھاگیا۔



















