فیلڈمارشل جنرل عاصم منیرکوصدرزرداری،جنرل ساحرشمشادمرزا اور خواجہ آصف نے مبارکباددی ہے۔ صدرمملکت نے بھارتی جارحیت کابھرپورجواب دینے پرفیلڈمارشل عاصم منیرکے کردارکوسراہا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فیلڈمارشل کاعہدہ دفاع وطن کی خاطرآپ کی خدمات کااعتراف ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیرکی قیادت میں افواج نے دشمن کاغرورخاک میں ملادیا۔
صدرمملکت نے ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرکوبھی عہدے کی مدت میں توسیع پرمبارکباددی۔ انہوں نے کہاکہ ایئرچیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نےدشمن کودندان شکن جواب دیا۔
صدرمملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیراورایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرکیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا۔
فیلڈمارشل عاصم منیر قوم کے عظیم سپوت ہیں، جنرل ساحرشمشاد
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحرشمشاد مرزا نے آرمی چیف کوفیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکبادی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کومعرکہ حق اور بنیان مرصوص کی کامیابیوں پر خراج تحسین کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر قوم کے عظیم سپوت ہیں۔
جنرل عاصم منیر قومی محسن ہیں،خواجہ آصف،ایئرچیف کو بھی مبارکباد
وزیردفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو قومی محسن قراردیا۔ ایک بیان میں انہوں نے فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی دیے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہاکہ یہ ترقی معرکہ حق میں کامیابی پر قوم کی طرف سے ایک تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ہیں۔
خواجہ آصف نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ ایئرچیف نے اپنے شاہینوں کے ہمراہ وطن کی فضاؤں کو نا قابل تسخیر بنا دیا۔
انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے بڑے بڑے نامی گرامی طیارے کٹی پتنگوں کی مانندزمین پرگرائے۔۔



















