Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی سفیر کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

چینی سفیر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون، جیو اسٹریٹجک صورت حال اور مشترکہ مشقوں پر تفصیلی گفتگوہوئی۔

 پاکستان اور چین کا ابھرتے خطرات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر زوردیاگیا۔ ایئرچیف نے کہاکہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، تعلقات اعتماد اور امن پر مبنی ہیں

 چینی سفیر نے مشرقی محاذ پر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ پی اے ایف کی جانب سے چینی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر چینی سفیر کا خراج تحسین پیش کیا۔

ایئرچیف نے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کی جانب سے نیک خواہشات کاخیرمقدم کیا۔

چینی سفیر نے خود انحصاری کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پرٹیکنالوجی کی ترقی میں جاری سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ چین، پاک فضائیہ کو فضائی دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرتارہے گا۔

متعلقہ خبریں