مودی کی پائیلٹ یونیفارم میں تصاویربھارتی شہروں میں آویزاں کردی گئیں۔ جس پر بھارتیوں نے اپنے وزیراعظم پر مزاحیہ تبصرے شروع کردیے۔
مودی سرکار اپنی شکست کو بھونڈے طریقے سے فتح میں بدلنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ اس سلسلے آپریشن سندور کی مناسب سے پینافلیکس تیار کیے گئے ہیں ۔
ان پینا فلیکس میں مودی کو پائیلٹ یونیفارپہنا اور ہلمٹ ہاتھوں میں پکڑا دیکھا جاسکتاہے۔ یہ تصاویر بھارت کے کئی شہروں میں شاہراہوں اور پولز لگے دکھائی دے رہے ہیں ۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی اس پردلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ان تبصروں میں مودی کی ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ابھینندن نہ بن جانا مودی جی ۔
ایک اور صارف نے لکھا مودی جی زرا سنبھل کر رافیل زیادہ بھروسہ مند نہیں ۔ دوسرے صارف نے اس کے جواب میں لکھا کہ پی ایم فضائیہ کے اہم مشن پر اڑنے کےلئے تیارہیں۔
جس کے جواب میں ایک پاکستانی صارف نے تبصرہ کیا کہ ہم اڑنے والے اڑانے والے ہیں۔
ایک اور بھارتی صارف نے مودی کی پائیلٹ یونیفارم والی تصویرپر لکھا نیا سندور کا نیا انداز۔
مودی کواس تصویرپر بھارتیوں نے ہی مذاق کا نشانہ بناڈالا۔



















