کراچی انڈسٹریل پارک کی تجاویزکوحتمی شکل دینے والی کمیٹی کاپہلا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، ڈی جی ایس آئی ایف سی اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی انڈسٹریل پارکس سے متعلق مختلف تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ کراچی انڈسٹریل پارک کاقیام ایک اہم منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیل ملزسائٹ پر اسپیشل اکنامک زونز کے قیام میں تیزی لانا ناگزیرہے۔
ان کا کہناتھاکہ عالمی بہترین ماڈلز کو اپنایا جائے تاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔
اسحاق ڈار کراچی انڈسٹریل پارک کاقیام ضروری ہے ، حکومت صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
ان کاکہناتھاکہ سرمایہ کار دوست ماحول کی تشکیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔



















