Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خام مال کی درآمدپرسیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں

آئندہ بجٹ میں برآمدکنندگان کیلیے خام مال کی درآمدپرسیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہوسکا۔آمدن بڑھانے کے لیے ایف بی آر سے کارکردگی دکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیاہے کہ ٹیکس ریلیف فراہم کرنے کیلئے متبادل محصولات کا فریم ورک دیا جائے۔

ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات کا فائنل راؤنڈ کل ہوگا۔ صوبوں کے مالیاتی فریم ورک پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت ہوگی۔

مزیدپڑھیں : نئے بجٹ میں کسانوں کے لئے بڑے ریلیف کاامکان

آئندہ ہفتے سے فنانس بل کی تیاری شروع کی جائے گی۔ اقتصادی سروے یکم جون، بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد کل واپس روانہ ہو جائے گا۔

ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے تحت خام مال کی درآمد پر سیلز ٹیکس لگ سکتا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں وزرائے خزانہ و تجارت تجاویز تیار کر رہے ہیں۔

خام مال کی درآمد پر سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

دریں اثنا آئی ایم ایف نے صوبوں کی آمدن بڑھانے کیلئے زرعی انکم ٹیکس وصولی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں