Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بمبئی بیکری بمقابلہ کراچی بیکری ! شاندارپاکستانی اقدار پر سوشل میڈیارپورٹ

بمبئی بیکری بمقابلہ کراچی بیکری، پاک بھارت کشیدگی میں بھی پاکستانیوں کی جانب سے شانداراقدارکا مظاہرہ کیا گیا۔

ترکش ایکس ہینڈل پراس حوالے سے ایک ویڈیوشیئرکی گئی ہے۔ جس میں دونوں ممالک کے شہروں’’حیدرآباد‘‘ اور کی ان دونوں بیکریوں کی مختصرتاریخ بتائی گئی۔

بمبئی بیکری پاکستان کے شہرحیدرآباد میں قیام پاکستان کے بعدسے قائم ہے۔

جبکہ کراچی بیکری کو بھارتی شہرحیدرآباد میں قائم ہوئے 70 سال گزرچکے۔  اپریل کے مہنے میں پاک بھارت بڑھتی کشیدگی نے کاروبار کوبھی متاثر کیا۔

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک جھتے نے کراچی بیکری پرپہنچ کرتوڑ پھوڑکی۔

ہندوانتہاپسندوں نے مالکان پرکراچی بیکری کانام بدلنے کیلئے دبائوڈالا۔ ان کا کہناتھاکہ کیونکہ کہ اس کا نام کراچی بیکری ہے اس لئے یہ نام فوی بدل دیاجائے۔

ان انتہاپسندوں کاکہناتھاکہ پاکستان کے کسی شہرکا نام وہ اپنے ملک میں سننا یا دیکھنا نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ 1974 میں کراچی سے بھارتی شہرمنتقل ہوکرایک ہندو فیملی نے ’’کراچی بیکری‘‘ کی بنیادرکھی تھی۔

دریں اثنا پاکستانی شہرحیدرآبادمیں بمبئی بیکری اب بھی پہلے کی ہی طرح کام کررہی ہے۔  بمبئی بیکری حیدرآبادپر پاک بھارت کشیدگی کا کوئی اثر نہیں پڑا۔

ایک پاکستانی شہری نے اس حوالے سے کہا ہم پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔ دوسرے پاکستانی کاکہناتھا ہم ممبئی سے بھی اتنی محبت کرتے ہیں جتنا اپنے شہروں سے کرتے ہیں ۔

پاکستانی شہریوں کا کہناتھاکہ ہم یہاں بمبئی بیکری پر آنچ بھی آنے نہیں دینگے۔ پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ انتہاپسندوں نے صرف اپنی نفرت کی خاطرکاروبارکوتباہ کیا۔

مزید براں پاکستانی شہریوں نے پہلگام میں ہونے والے واقعات کی مذمت کی۔ پاکستانی شہری جنگ یا تصادم کے حق میں دکھائی نہیں دیے۔

علاوہ ازیں توئیٹرہینڈل میں بمبئی بیکری کی تاریخ بھی بتائی گئی کہ اسے ایک ہندو فیملی نے بنایا۔ اس فیملی نے بعد میں اسلام قبول کرلیا۔

متعلقہ خبریں