Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی پولیس کے سابق افسر نے دوران حج ایمانداری کی قابلِ تقلید مثال قائم کردی

کراچی پولیس کے سابق انسپکٹر عطا اللہ قریشی نے حج کے دوران ایمانداری کی ایک قابلِ تقلید مثال قائم کردی۔

سابق پولیس افسر کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک بیگ ملا جس میں لاکھوں روپے مالیت کی امریکی ڈالر، سعودی ریال، افغان کرنسی اور ہوٹل کا کارڈ موجود تھا۔

عطا اللہ قریشی نے ہوٹل کے ایڈریس پر رابطہ کیا اور بیگ کے اصل مالک، ایک افغان حاجی، کو رقم واپس کر دی۔ افغان حاجی نے رقم ملنے پر پاکستانی پولیس افسر کی ایمانداری کو سراہا اور دعائیں دیں۔

مزید پڑھیں: حج کے لیے حاجیوں کی مکہ سے مدینہ کی طرف روانگی شروع

عطا اللہ قریشی نے اس موقع پر کہا کہ وہ اللہ کے مہمان ہیں اور ان کا فرض تھا کہ بیگ کو اصل مالک تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل انھوں نے اللہ کی رضا کے لیے انجام دیا اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے انہیں یہ موقع دیا۔

افغان حاجی نے  کہا کہ وہ بیگ گم ہونے پر پریشان تھے، اب بیگ ملنے پر پاکستانی پولیس افسر کے مشکور ہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف عطا اللہ قریشی کی ایمانداری کا غماز ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہمیشہ کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں