بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے معرکہ بنیان مرصوص میں بھارتی ہزیمت کے بعد جنگ بندی کرانے کے لیے امریکا کے کردار کا اعتراف کرلیا ۔
پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت مسلسل جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کرتارہا، بھارتی حکومت اور سیکریٹری خارجہ کی جانب سے بارہا جنگ بندی میں امریکی کردار کی تردید کی جاتی رہی، لیکن اب بھارتی حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکی نائب صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو بھارتی حکومت سے براہِ راست رابطے میں تھے۔
مزید پڑھیں: جے شنکر جدید دور کا چال باز “چانکیا”
انھوں نے کہا کہ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ روبیو کا مجھ سے رابطہ ہوا، جبکہ امریکی نائب صدر وینس نے وزیراعظم مودی سے رابطہ کیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے ذلت آمیز شکست کے بعد جنگ بندی میں امریکی کردار سے مسلسل انکار کیا، تاہم، اب جے شنکر کا انٹرویو جنگ بندی میں امریکی کردار کی تصدیق کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ ذلت آمیز شکست چھپانے کے لیے بھارت نے مختلف حربے آزمائے، لیکن آخرکارسچ سامنے آگیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے واضح بیانات نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا ہے۔



















