Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی پرپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں نے فولادی دیوار کاکردار نبھایا،فیلڈمارشل عاصم منیر

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ مزموم بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں نے فولادی دیوار کاکردارنھایا۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کےغیر متزلزل کردار کوبھی سراہا۔

یہ بات انہوں نے معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر منعقدہ عشائیہ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں صد زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف،اسحاق ڈار،وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

عشائیہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیاسی قیادت کی جانب سے معرکہ حق کے دوران بہترین اسٹریٹجک تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے  مسلح افواج کی پیشہ ورانہ خدمات اور تعاون کو سراہا۔

انہوں نے ملکی سائنسدانوں، انجینئرزاور سفارتکاروں کی شاندار خدمات کو بھی سراہا۔ جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم پاک بھارت تنازع کے دوران بھی تذبدب کا شکار نہیں ہوا۔

عشائیہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا مزیدکہناتھاکہ آج کا دن ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کے اجتماعی عزم کوجلا بخشتا ہے۔ انہوں نے پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

عشائیہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئراینڈ نیول اسٹاف،  سینئر افسران نے  بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے  مسلح افواج کی ہمت اور قربانی اور پاکستانی عوام کی پرعزم و جزبہ حب الوطنی کوسراہا۔

متعلقہ خبریں