نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بہراموف سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار او آذربائیجان کے وزیرخارجہ نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنمائوں نے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ آذربائیجان سے متعلق معاملات بھی زیر غور لائے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے رابطے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



















