شہباز اردوان کی ملاقات میں کیا کچھ طے پایا؟۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ استنبول میں وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈمارشل عاصم منیر اور پاکستانی وفدکا شاندار کااستقبال کیاگیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ کے دورپے پر ہیں ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی وفد کی صدررجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرلیاگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف استنبول پہنچے توصدارتی محل میں انکا شانداراستقبال کیاگیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے خود مہمان وفد کا خیر مقدم کیا۔

ون او ون ملاقات میں پاکستان اورترکیہ کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ کی جانب سے مسلسل حمایت پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی پاکستانی وفد کے ہمراہ موجود، پرتپاک استقبال کیاگیا
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔
علاوہ ازیں پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے شہر استنبول پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
اپنے 6 روزہ دورے میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالے سے تبادلہ کریں گے۔
دریں اثنا وزیراعظم کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دوست ممالک کی حمایت پران سے اظہارتشکرکاموقع بھی ملے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کوتاجکستان میں عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔



















