بی جے پی کے صدر کے انتخاب میں تاخیر مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
غیر ملکی جریدے میں شائع مضمون کے مطابق، ’’پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا‘‘ بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے۔
تاہم، پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بدترین ناکامی اور پھر بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد مودی سرکار کو بدترین تنقید کا سامنا ہے اور مودی سرکار اپنی خفت کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
بدترین ناکامی کے بعد مودی سرکار عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے اور دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی تذلیل پر ریٹائرڈ افسران اور مودی سرکار آمنے سامنے
غیر ملکی جریدے کے مطابق اپنا ووٹ بینک مضبوط رکھنے کے لیے بی جے پی کی جانب سے “ترنگا یاترا” ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جن کا مقصد مودی کی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو سہارا دینا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے الزام عاید کیا ہے کہ مودی سرکار آپریشن سندور کی تفصیلات چھپا کر محض ووٹ بٹورنے کے لئے سرگرم ہے۔
کانگریسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کہ بی جے پی محض آپریشن سندور کو بہار انتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے، مودی سرکار کو خصوصی اجلاس بلا کر آپریشن سندور اور پہلگام حملے کی تفصیلات سامنے لانا چاہیے۔
ادھر سیاسی ماہرین بھی مودی سرکار کو اقتدار کا بھوکا قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پہلگام حملے کا وقت اور آپریشن سندور کا اعلان سب کچھ ووٹ بینک کے لیے پلان کیا گیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کا نام استعمال کر کے مودی سرکار نے ملک کی سیکیورٹی کو ووٹرز کی نفسیات سے جوڑ دیاہے۔



















