Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

18 کروڑ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (PKCERT) نے حالیہ ایڈوائزری میں انکشاف کیا ہے کہ انفوسٹیالر میلویئر کے ذریعے 18 کروڑ سے زائد صارفین کے اکاونٹس کی حساس معلومات چوری ہو چکی ہیں۔

اس ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور حکومتی پورٹلز کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات انفوسٹیالر میلویئر کے ذریعے چوری کی گئی ہیں، چوری شدہ معلومات میں پاسورڈز، ای میل ایڈریسز اور دیگر حساس ڈیٹا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بمبئی بیکری بمقابلہ کراچی بیکری ! شاندارپاکستانی اقدار پر سوشل میڈیارپورٹ

ڈیٹا چوری کے انکشاف کے بعد حکام نے شناختی چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ظاہر کیا ہے اورپاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری ایڈوائزری میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس میں دو مرحلہ جاتی توثیق فعال کرنے، پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایڈاوائزری میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں، اس لیے اداروں کو فوری طور پر متاثرہ صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق فوری اقدامات نہ کیے گئے تو قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے حفاظتی اقدامات، صارف آگاہی اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں