Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلامی نظریاتی کونسل نے کمرعمری کی شادی کی ممانعت کابل مسترد کردیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے کمرعمری کی شادی کی ممانعت کابل مسترد کردیا۔ اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کردیاگیاہے۔

سینیٹ و قومی اسمبلی کے منظور کردہ کم عمری کی شادی کی ممانعت کے بل کو بطور مجموعی مسترد کیاگیاہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل  نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کابل بھی شریعت کے متصادم قراردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: 18 سال سے کم عمر کی شادی کا بل قرآن وسنت کے منافی قرار

اعلامیے میں کہاگیاکہ سزائیں مقرر کرنااوردیگر شقیں بھی اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ اعلامیے کے مطابق كونسل كوبل ریوىو كرنے كیلئے بھی ارسال نہیں کیاگیا۔

دریں اثنا کونسل نے کے پی میں “امتناع ازدواجِ اطفال بل 2025” کوبھی شریعت سے متصادم قراردیا۔

علاوہ ازیں  نکاح سے قبل تھیلیسیمیاٹیسٹ کولازمی قرار دینے کے بجائے شعوراجاگر کرنے پرزوردیاگیا۔

مزید براں لاہور ہائیكورٹ كاعدالتى خلع سے متعلق فىصلہ غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ كے تناظرمىں زیربحث آیا۔

متعلقہ خبریں