Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک کے لیے7 سالہ اوسط بجلی سپلائی ٹیرف کا فیصلہ جاری

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے7 سالہ اوسط بجلی سپلائی ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا۔ کےالیکٹرک کو2023-24 کےلیے 39روپے97پیسےفی یونٹ کا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف دیا گیاہے۔

یہ سپلائی ٹیرف کے الیکٹرک کے گزستہ  ٹیرف کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ کے الیکٹرک کیلئے گزشتہ  ٹیرف 33روپے 82 پیسے فی یونٹ تھا۔

کے الیکٹرک کو ملنے والا ٹیرف 2023-2024 کےلیے ڈسکوز کے بنیادی ٹیرف سے  34 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی بجلی ضروریات سے متعلق 110 صفحات کی دستاویزات جاری

نیپراکے مطابق کے الیکٹرک کا 7 سالہ بجلی سپلائی ٹیرف 2023-24سے2029-30 تک کے لیے ہو گا۔  30 جون 2023 کو کے الیکٹرک کے7 سالہ ٹیرف کا دورانیہ ختم ہو گیا تھا۔

قبل ازیں اس سے پہلے نیپرا نےکے الیکٹرک کے7سالہ ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمشن ٹیرف کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

علاوہ ازیں 2023-24 کے لیے ڈسکوز کا بنیادی سپلائی ٹیرف 29روپے 78 پیسے فی یونٹ تھا۔

2023 -24 کے لیے بجلی سپلائی ٹیرف مین31روپے 96پیسے فی یونٹ بجلی خریداری قیمت شامل ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک بجلی سپلائی ٹیرف میں 2 روپے 86 پیسے ٹرانسمشن  لاگت کے شامل ہیں۔

بجلی سپلائی ٹیرف میں3 روپے 31پیسے ڈسٹری بیوشن کاسٹ کے شامل ہیں۔  بجلی سپلائی ٹیرف میں 2 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا سپلائی مارجن شامل کیا گیا ہے۔

دریں اثناگزشتہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 44 پیسے فی یونٹ کی کٹوتی کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کا نیا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف صارفین پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ مقرر ہیں۔ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی سبسڈی سے پورا ہو گا۔

متعلقہ خبریں