Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد کا پارہ چڑھ گیا، گرمی کی شدت میں اضافہ،کل سے گرم ہوائیں چلیں گی

شہر قائد کا پارہ چڑھ گیا، گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ آئندہ چند روز میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوشہر کا درجہ 37.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔  ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔  درجہ حرارت 39 تا 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ کل سے شہرمیں تیز گرم ہوائیں چلیں گی۔  گرمی کی شدت یکم جون تک ںرقرار رہے گی۔

طبی ماہرین نے گرم موسم میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ شہری پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔  دھوپ میں غیرضروری سفر سے گریز کریں ۔

ماہرین نے بائیکوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو پانی اور رومال وغیرہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں