Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلابی نسل بکریاں،انکی قیمت اورپہچان کیاہے؟ دلچسپ رپورٹ میں جانیئے!

گلابی نسل بکریاں کہاں پائی جاتی ہیں ، ان کی قیمت اور پہچان کیا ہے؟ تفصیلات جانیئے اس خصوصی رپورٹ میں!۔

یہ نایاب گلابی نسل بکریاں بڑے قد، لمبے کان، سفیدرنگ اورگلابی چہرے والی ہوتی ہیں۔ عیدالااضحیٰ پران کی قیمت بھی آسمانوں سے باتیں کرتی ہیں۔

گلابی نسل بکریاں پالنے کے لئے  بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔  سال بھران کو کھلانا پلانا اوردیکھ بھال کرنامشقت طلب کام ہے۔

لہٰذا قیمتیں آسمان پر ہونے کے باجود شوقین خریدار منڈیوں میں انہیں تلاش کرکے خریدہی لیتے ہیں۔

گلابی نسل بکریاں

گلابی نسل بکریاں اورانکی پہچان دراصل خيرپورہے!

گلابی نسل بکریاں اورانکی پہچان دراصل خيرپورہے!۔ خیرپورکے مخصوص علاقوں میں یہ بکریاں پالی جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں ٹنڈومحمدخان،حیدرآباد اورپنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی یہ بکریاں پائی جاتی ہیں۔

گلابی نسل بکریاں

عیدقربان پر کتنے میں فروخت ہوتی ہیں؟

عیدقربان پرخریدار یہ  بکریاں انتہائی شوق سے خریدتے ہیں۔ یہ بکریاں اپنی الگ ہی شناخت رکھتی ہیں۔ فی بکری کی قیمت ایک لاکھ سے شروع ہوتی ہے۔

بعض اچھی اورانتہائی خوبصورت بکریوں کی قیمت 15لاکھ اوراس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔

گلابی نسل بکریاں

مزید براں یہ کہ ان بکریوں کے کان لمبائی میں تقریباً25سے 30انچ کے ہوتے ہیں۔ جھالر اور نکوٹ طوطے کی طرح ہوتو خریدار کو بہت پسند آتی ہے۔

واضح رہے کہ عیدالضحٰی سے قبل بیوپاری ان نایاب نسل بکریوں کوالگ سے پالتے اوردیکھ بھال کرتے ہیں۔  انہیں عید الضحٰی کے لیے خاص طور پرخوبصورت اورتروتازہ کیاجاتاہے۔

اگران نایاب نسل بکریوں کی سرکاری سطح پرافزائش ہوتوقیمتی زرمبادلہ آنے گا۔  اس  کے ساتھ ہی اس نسل کی بکریوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکے گا۔

دریں اثنا یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ کراچی میں بھی لمبے کانوں والی  یہ بکریاں کافی مشہورہیں۔ عید قربان پر ہی نہیں بلکہ پالنے کے لئے بھی یہ بکریاں خاص طور پرخیرپور سے منگوائی جاتی ہیں۔

ان بکریوں کی نسل کواعلیٰ تصور کیاجاتاہے اس لئے یہ افرائش نسل کے لئے بھی خریدی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں