Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ایک بار پھر دولہا بننے کو تیار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ایک بار پھر اپنے سر پر سہرا سجانے کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقریب رواں برس نومبر اور دسمبر میں متوقع ہے۔ ان کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی میاں محمد شفیع کی پوتی سے طے پایا ہے۔ یہ فیملی لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں مقیم ہے۔

مزید پڑھیں: ’جنید صفدر، عمران خان سے زیادہ اسمارٹ ہے‘، وزیراعظم بنایا جائے

اس سے قبل، جنید صفدر کی شادی 2021 میں عائشہ سیف سے ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، جس کی تصدیق جنید صفدر نے انسٹاگرام پر کی تھی۔

جنید صفدر کی نئی شادی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کی شرکت متوقع ہے، اور اس موقع پر مریم نواز کی گلوکاری کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں