ملک بھر میں طوفان، تیزہواؤں اورشدید بارشوں کاامکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ایڈوائزری جاری کردی ۔
اسلام آباداورراولپنڈی میں آندھی طوفان اورموسلادھاربارش کے ساتھ ژالہ باری متوقع ہے۔ پختونخواہ،شمالی پنجاب اورجنوب مشرقی پنجاب میں ژالہ باری، آندھی اورشدید بارش ہوسکتی ہے۔
پشاور، چاسدہ، صوابی اور مردان میں ژالہ باری، آندھی اورشدید بارش متوقع ہے۔ رحیم یار خان اور صادق آباد کے علاقوں میں شدید بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔
زاد جموں وکشمیر میں بھی مظفرآباداوروادی نیلم میں بھی آندھی، طوفان اورشدید بارش متوقع ہے۔ آزا د کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں لینڈسلائیڈنگ کاباعث بن سکتی ہیں۔
دریں اثنا این ڈی ایم اے نے تمام ملک بھر کے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازین ملک بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ طوفان وشدید بارش کے دوران محتاط رہیں۔ خطرے سے دوچار علاقوں میں بارش کے دوران سفر سے گریز کریں۔
عوام تیز ہواؤں اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بل بورڈز سے دورہیں۔
مزید براں طوفانی بارشوں سے کھڑی فصلوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا محتاط رہیں۔



















