بھارتی ایئرچیف امر پریت سنگھ موی حکومت کے دفاعی معاہدوں پرپھٹ پڑے، دفاعی معاہدوں اور جیٹ طیاروں سے متعلق کئی سوالات اٹھا دیے۔ ایئر چیف کے بیان کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
انہوں نے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں خصوصاً بھارتی فضائیہ کی صورتحال کا پول کھول دیا۔
بھارتی ایئرچیف امرپریت سنگھ کاحالیہ بیان عندیہ ہے کہ ناکامی کے بعدبھارت اب رافیل طیاروں پرانحصارنہیں کررہا۔
خود گودی میڈیا یہ کہنے پر مجبورہوگیاکہ آپریشن سندور میں آکاش میزائل سسٹم ناکارہ ثابت ہوا۔
بھارتی ایئرچیف نے کہاکہ بھارتی حکومت کی جانب سے ایک بھی دفاعی معاہدہ وقت پرتکمیل کونہ پہنچ سکا۔
ان کا کہناتھاکہ ایسے معاہدے کیے ہی کیوں جاتے ہیں جوپایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتے۔
امرپریت سنگھ نے کہاکہ کئی معاہدوں پردستخط ہوجانے کے باوجود اس معاہدوں کوعملی جامہ نہیں پہنایاجاتا۔
بھارتی ایئرچیف کے اس بیان کے بعد مودی دورحکومت کے دفاعی معاہدوں پرکئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی جنگی تیاریوں کا پول کھول دیاہے۔
دریں اثنا بھارتی ٹی وی کے مطابق امرپریت نے پی ایس اواورڈی آرڈی او کے بڑے بڑے دعوؤں پرسوال کھڑے کردیے ہیں۔
مزید براں رپورٹ میں بتایاگیاکہ بھارت کو ایم کے ون اے،بیسک ٹرینرجیٹ طیارے بھی وقت پر نہیں مل پائے ۔
HUGE BREAKING
IAF CHIEF has raised serious questions on Defence deal . He said not even a single agreement is completed on time .
If an opposition leader had raised this question, the BJP would have immediately labeled them a traitor.pic.twitter.com/0cTzjfHOaJ
— Surbhi (@SurrbhiM) May 29, 2025
ٹی وی رپورٹ میں بتایاگیاکہ 114ملٹی رول فائٹرجیٹ،میڈیم ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹس ڈیل بھی تاخیر کاشکارہے ۔
واضح رہے کہ انہی سب وجوہات کے سبب بھارتی ایئرچیف امرپریت پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وعدے نہ کیے جائیں جو پورے نہ کیے جاسکیں۔
ان کاکہناتھاکہ بھارتی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے نام پردفاعی معاہدوں پرنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔
امرپریت سنگھ نے کھلے عام بھارتی جنگی تیاریوں اور فضائیہ کی موجودہ صورتحال کاپول کھول دیا۔ ان کے بیان کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ چکی ہے ۔
اپوزیشن کا کہناہے تنقیدپرمودی سرکار کسی کو بھی غدارقراردے دیتی ہے،اب ایئرچیف کو کیا کہا جائے؟۔



















