پاکستان اورامریکاکے درمیان باہمی ٹیرف پرباضابطہ مذاکرات کاآغاز ہو گیا۔ بات چیت اور رابطے شروع گئے ہیں۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اورامریکی تجارتی نمائندے ایمبیسیڈرجیمیسن گریئرکے درمیان فون پر بات ہوئی ہے ۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ دونوں فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں کیے تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا
فریقین نے مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔



















