Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں متعدد سرکاری افسران کے گھرنذرآتش، اے ڈی سی شہید ہوگئے،ترجمان صوبائی حکومت

فتنۃ الہند کے دہشتگردوں  نے بلوچستان میں ایک بینک لوٹ لیا،متعددسرکاری افسران کے گھرنذرآتش،اے ڈی سی دہشتگردوں سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے واقعات کو بزدلانہ عمل قراردیدیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے سوراب میں سرکاری افسران کے گھروں پرحملوں کوبزدلانہ کارروائی قراردیدیا۔ انہوں نے کہاکہ  یہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے ۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندکے مطابق سوراب میں بینک اورانتظامی افسران کے گھروں پرحملے کیے گئے۔

مزید پڑھیں : پختونخوا اوربلوچستان میں 12 دہشتگرد مارے گئے 

ترجمان بلوچستان حکومت نے سرکاری افسران کے گھروں پرحملے کوبردلانہ عمل قراردیدیا

ہفتے کو سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا۔ مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں۔ حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔

شاہد رند کے مطابق وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔  ان کا کہناتھاکہ اے ڈی سی رہائشگاہ پرخواتین اور بچے موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماپر کارروائی کی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ  ریاست دشمن عناصر کی ہرکوشش ناکام بنانے کا عزم ہے،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہاکہ ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری رہے گا۔

صدرزرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ نے حملوں کی شدیدمذمت کی ہے۔ اپنے بیانات میں صدر اور وزیراعظم نے ان حملوں کودشمن کا ایک اور بزدلانہ وار قرار دیاہے۔ انہوں نے حملے میں شہید اے ڈی سی کے ورثا سے تعزیت کااظہار کیاہے۔

صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے شہید اے ڈی سی ہدایت بلیدی کو خراج عقیدت بھی پیش کیاہے۔

متعلقہ خبریں