Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت نے آئندہ کوئی مہم جوئی کی تو انتہائی سخت جواب دینگے، وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ بھارت نے آئندہ کوئی مہم جوئی کی تو انتہائی سخت جواب دینگے۔ انہوں نےکہا پاکستان نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے کر بازی پلٹ دی۔

یہ بات انہوں نے کمانڈ اینڈاسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ 10 مئی کو فیلڈ مارشل کی کال آئی تو وہ پرسکون اوربااعتماد تھے۔

دورہ کمانڈ اینڈاسٹاف کالج کوئٹہ کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا اعلامیہ جاری

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔ جس میں کہاگیاکہ وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران افواج  پاکستان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

وزیر اعظم نے افواج  پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا ۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی مثالی کارکردگی کو قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری،علاقائی سالمیت او سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کے کردارکواجاگر کیا۔

شہبازشریف نے کہاکہ حکومت، قوم کے تحفظ کے لیے پاک افواج کو ہر ممکن اعانت فراہم کرے گی۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج آمد پر وزیر اعظم کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کو معلوم تھاکہ دشمن کی بزدلانہ کاررائیوں کاجواب کیسے دیناہے ۔ انہوں نے کہاکہ سید عاصم منیر نے ثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے صحیح حقدار ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو زمین اور فضا میں بھرپور جواب دیا۔ان کا کہناتھاکہ مسلح افواج ملکی سلامتی کی ضانت ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو درپیش خطرات روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں۔ ان کاکہناتھاکہ فضائیہ نے بھارتی طیارے گرا کرپوری دنیاکوحیران کر ااور اپنی پیشہ وارنہ مہارت ثابت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ایئرفورس نے بھارت کے 7 اہم اہداف کو نشانہ بنایا جو بڑی کامیابی ہے۔ان کاکہناتھاکہ  امریکا اور دیگر دوست ممالک کی سیز فائر کی درخواست کو قبول کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کوکسی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرے۔ انہوں نے کہاکہ  حکومت اور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان کا آزمائش کی ہر گھڑی میں کام آنے والا دوست ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین اور سعودی عرب پاکستان کے بہترین اور قابل اعتماد دوست ہیں۔

متعلقہ خبریں