Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچ عوام کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ بلوچ عوام کے ساتھ ملکردہشتگردعناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ دہشتگرداغیارکے ایجنٹ ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ خون کے پیاسے دراصل بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے، بلوچ عوام کو ان دہشتگردوں کا راستہ روکناہوگا۔

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جرگے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجودتھے۔

وزیراعظم نے معرکہ حق میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباددی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، دہشتگردبلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں : بھارت نے آئندہ کوئی مہم جوئی کی تو انتہائی سخت جواب دینگے، وزیراعظم شہبازشریف

انہوں نے کہاکہ10 مئی کودشمن کو منہ توڑ جواب دیاگیا،دشمن تاقیامت جوابی وار بھول نہیں پائے گا۔

ان کاکہناتھاکہ یہ ایک مختصرمگر خطرناک جنگ تھی، وزیراعظم نے کہاکہ اس جنگ میں فتح حاصل کرکے ہم نے 1971 کا بدلہ لے لیا۔

پی ایس ڈی میں بلوچ عوام کےلئے 250 ارب روپے مختص کرنے کااعلان

وزیراعظم نے کہاکہ پی ایس ڈی کے ایک ہزارروپے کے فنڈز میں 250ارب بلوچ عوام  کےلئے مختص ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ عوام کے پاس لازمی شکوے شکایات ہونگے ، ہم انہیں دور کریں گے۔

وزیراعظم نے سوراب کے دلخراش واقعات پرافسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ آگ اور پانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ان کاکہناتھاکہ دہشتگردوں کواپنی دھرتی پرپنپنے نہیں دینگے۔

بلوچستان گرینڈ جرگہ،فیلڈمارشل عاصم منیرکی بھی شرکت، سوراب واقعات کی مذمت

قبل ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے بلوچستان گرینڈ جرگہ میں استقبالیہ پیش کیاگیا۔

علاوہ ازیں قومی ترانہ بھی پڑھاگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے بلوچ روایتی پگڑی پہن رکھی تھی۔

بلوچستان گرینڈجرگہ کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔اس موقع پر سوارب واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔ ان واقعات کو بلوچ عوام کی روایات کے منافی قراردیاگیا۔

متعلقہ خبریں