Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کی تمام دہشتگرد تنظیموں کوفتنۃ الہندوستان قراردینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان کی تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنتہ الہندوستان قراردینے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ یہ اعلامیہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیاگیا۔

حکومت پاکستان نے باضابطہ طور پربلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کوفتنۃ الہندوستان کا نام دے دیاہے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث تمام دہشتگرد تنظیمیں فتنۃ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔

یہ نام ان دہشتگرد تنظیموں کے اصل نظریہ،عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں : سوراب کا کنٹرول ! بھارتی میڈیا دن بھر جھوٹی خبریں چلاتا رہا،بعد میں یوٹرن لےلیا

دہشتگرد تنظیموں

نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعدبلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظمیں سرکاری طورپرفتنۃ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سوراب میں سرکاری املاک پر حملے کیے تھے۔

ان حملوں میں ایک سرکاری افسر شہید ہوگیاتھا۔ بزدلانہ حملوں میں خواتین اور بچوں پر تشدد کیاگیا۔

دریں اثنا ایک بینک اور سرکاری گاڑیاں بھی نذر آتش کی گئی تھیں۔ بلوچ روایات میں گھروں پر حملے اقدار کے منافی تصور ہوتے ہیں ۔

تاہم فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سوراب میں سرکاری افسران کے گھروں پر بھی حملے کیے۔

متعلقہ خبریں