Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانی پرجنگ چھڑی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آجائےگا،جنرل ساحرشمشادمرزا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہاہے کہ پانی پرجنگ چھڑی تو پوراخطہ اسکی لپیٹ میں آجائیگا۔ انہوں نے  کہاکہ پاکستان کے حصے کاپانی روکناکھلی جنگ کے مترادف ہوگا۔

جنرل ساحرشمشادمرزانے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کوعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بعدجنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں جوپورے خطے کواپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے سنگاپورمیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔وہ ’’شنگریلا ڈائیلاگ سمٹ‘‘ کیلئے سنگاپورمیں موجود ہیں۔

انہوں نے پانی کوبطورہتھیاراستعمال کرنے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حصے کاپانی روکنا یااسے موڑکر کسی بھی طرح کی تاخیرکرناجنگ کے مترادف ہوگا

انہوں نے مسئلہ کشمیر کوخطے میں کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرپائیدار امن ممکن نہیں۔

ساحرشمشادمرزا نے کہاکہ اس بحران کومؤثرانداز میں قابونہ کیاگیا توکشیدگی تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ یہ کشیدگی ترقی،تجارت اور 1.5 ارب افرادکی زندگیوں کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحرشمشادمرزانے خطے کی سلامتی،تعاون اورامن پرزور دیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سفارتی حل اورباہمی تعاون کے راستے کوفروغ دیتا رہا ہے۔

انہوں نے بھارت کے ساتھ پائیداراورپرامن تعلقات کی خواہش کااعادہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہاربھی کیا کہ خطے میں استحکام اور باہمی ترقی ہی سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

جنرل ساحرشمشادمرزاکا کہناتھاکہ پاکستان امن،استحکام اورباہمی تعاون کےلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں