Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی تقدیر بدل دینگے، اب بڑے فیصلے کرنے ہونگے،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی تقدیربدل دیںگے،بڑے فیصلے کرنے ہونگے، انہوں نےکہاکہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ تاقیادت یادرکھے گا۔

یہ بات انہوں نے پشاور میں امن وامان سے متعلق قبایلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔جرگے میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر،قبائلی عمائدین اورقبائلی اضلاع کے ارکان پارلیمنٹ موجودتھے۔

انہوں نے کہاکہ  بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب حملہ کرکے معصوم شہریوں کو شہید کیا، جس کامنہ توڑ جواب دیا۔

جرگے میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے اب اگر کوئی حماقت کی تو انتہائی سخت جواب ملے گا۔ ان کا کہناتھاکہ  مودی سرکار اپنی شکست کے زخم چاٹ رہی ہے اور ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی خوشحالی کے حوالے سے فیصلے کرنے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ یہ فیصلہ بھی کرنا ہے کہ ہم کیسے پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ  پانی کے معاملے پر ہمیں فیصلہ کرنا ہے،جس کے لیے چاروں صوبوں کودعوت دیں گے۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں یہاں کے عوام کا نام سنہری حروف میں لکھا جائےگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور بڑی قربانیاں دیں۔ ان کا کہناتھاکہ  آج جرگے میں یہاں کے عمائدین ومشران نے جوتجاویز دیں ان پرمل کرفیصلے کرناہوں گے۔

شہبازشریف نے کہاکہ علی امین گنڈاپورنے تجویز دی کہ این ایف سی ایوارڈکے معاملے کو دوبارہ دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اگست میں این ایف سی کے حوالے سے پہلی میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پہلا نکتہ پختونخواکودہشتگردی کیخلاف وسائل کی فراہمی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مختلف ادوار میں 700 ارب روپے خیبرپختونخوا کو دیے گئے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ  دہشتگردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور سے کہا ہے کہ آپ کے مسائل کو دیکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں۔

ان کاکہناتھاکہ ہم مل بیٹھ کر خیبرپختونخوا کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں