Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری،ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس

عیدالاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری آگئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  ملاقات کی۔  ملاقات میں اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولتوں میں بہتری کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرایوں میں اضافہ فوری واپس لے لیا۔

عید الاضحی سے قبل ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ عوام کے لیے بڑی خوشخبری کے  مترادف ہے ۔

واضح رہے کہ  اسلام آباد میں کچھ روز قبل میٹرو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں