Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت نے مستقبل کے تنازعات میں جوہری خطرات بڑھا دیے،بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ بھارت نے مستقبل کے تنازعات میں جوہری خطرات بڑھادیے۔ ان کا کہناتھاکہ مستقبل میں کسی جارحیت کے بعدردعمل کیلئے پاکستان کے پاس وقت بہت کم ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جوہری میزائل کے استعمال نے صورتحال کونازک بنا دیاہے۔

بلوم برگ کو انٹرویومیں  بلاول بھٹونے پاکستان اوربھارت کے مابین   جامع بات چیت کی اہمیت پر زوردیا۔

بلاول نے کہاکہ ہم  نئی صورتحال کوغیرمعمولی سمجھتے ہیں ، بھارتی قیادت اے خطے پر مسلط کرناچاہتی ہے

ان کاکہناتھاکہ بھارت نے شواہد اورثبوت کے بغیرحملہ کرکے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ اس نظریے کے مطابق جنگ چھیڑنے کے لئے پاکستان کےلئے محض ایک الزام کافی ہوگا۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور تسلی بخش جواب دیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قیادت کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان  امن کے حوالے سے سعودی عرب اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

بلوم برگ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کودونوں ملکوں کے درمیان  کئی دہائیوں کی بدترین صورتحال قراردیا۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ اسلام آباد نے اس حوالے سے بھارتی الزامات کی مکمل  طور پر تردید کی ہے،

بلوم برگ کے مطابق امریکی قیادت کی کوششوں کی بدولت جنگ بندی عمل میں آئی۔ جنگ بندی کے باوجود بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے بھارتی اقدام کو”نیونارمل “کہا گیا۔

متعلقہ خبریں