کیاپاکستانی حکومت حافظ سعید کو بھارت کے حوالے کردے گی؟۔ یہ سوال حافظ محمد سعید کے بیٹے طلحہٰ سعید سے کیاگیا۔ جس پر طلحہٰ سعید کابڑاردعمل سامنے آگیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کےلئے مختلف تجاویزدے رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں حافظ سعید کے بیٹے طلحہٰ سعید کاایک انٹرویو شوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے ۔
جس میں طلحٰہ سعید نے بتایاکہ ان کے والد مکمل صحتیاب ہیں اور قرآن پاک کی تفسیر لکھ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ والد مکمل محفوظ ہیں ، قرآن اک تفسیر کی 2 جلد مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس خدمت کابڑا اجر دے گا۔
Hafiz Muhammad Saeed’s son, Hafiz Talha Saeed, is confident that Pakistan will never hand over Hafiz Muhammad Saeed to India.
That’s an open admission that Hafiz Muhammad Saeed is under the protection of the Government of Pakistan, and that the country serves as a safe haven for… pic.twitter.com/JS5SBOCZtf
— BALA (@erbmjha) June 5, 2025
طلحہٰ سعید سے سوال کیاگیاکہ کیاحکومت حافظ سعید کو بھارت کے حوالے کر دے گی ؟ ۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی باجگزارریاست نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور ریاست کسی بھی موڑ پر اس طرح قدم ہرگز نہیں اٹھا سکتی۔ طلحہٰ سعید نے کہاکہ بھارت کی جانب سے بیہودہ اور بے وقوفانہ مطالبہ ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستانی حکومت اس قسم کے مطالبے کاسوچ بھی نہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مذموم پروپیگنڈہ کررہاہے، یہ مطالبہ زیادتی ہے ۔
طلحہٰ سعید نے کہاکہ حافظ سعید کی بھارت کو حوالگی سے متعلق سوال بھی نہیں کرنا چاہیے ۔



















