سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کوواصل جہنم کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر جلع کچھی کے علاقے کولپور میں کارروائی کی گئی۔
آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے پرمؤثر کارروائی کی گئی ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد2بھارتی دہشتگردجہنم واصل کر دیے گئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشتگرد علاقے میں بھارتی سرپرستی میں متعدد دہشتگردی سرگرمیوں میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کلیئرنس جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز بھارتی دہشتگردی کے ناسورکوجڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے کامیاب کارروائی کوقابل ستائش قراردیا۔انہوں نے 2دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پرفورسزکوخراج تحسین کیا۔
انہوں نے امیدظاہرکی کہ ہماری سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےعفریت کوجڑسےاکھاڑپھینکیں گی۔
ان کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کوشہریوں کےجان ومال کونقصان پہنچانےکی سخت قیمت اداکرنا پڑے گی۔



















