Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپریشن گرے کیا ہے اور کیوں شروع کیاگیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آپریشن گرے کیا ہے  اور کیوں شروع کیا گیا ؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں۔متعددغیرملکیوں کوحراست میں لے کر کارروائی کا آغازکردیاگیاہے ۔

یہ آپریشن  ایف آئی اے نے شروع کردیا۔ ملک دشمنوں کے خلاف  یہ آپریشن اسی ہفتے شروع کیاگیا ہے ۔ جس کی براہ راست نگرانی وزیرداخلہ محسن نقوی کررہے ہیں۔

ایف آئی اے نے آپریشن گرے ایشیا کی تاریخ کے سب سے بڑے کال سینٹر اوراسکیمرز کے خلاف شروع کیاہے۔

اس آپریشن کی تفصیلات وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ بھی شیئرکی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 10 سے زائد غیر ممالک کے افراد کال سینٹرزاوراسکیمرزمیں ملوث ہیں۔

اس حوالے سے چھاپوں میں گرفتارملزمان سے کرپٹو کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے ۔ گرفتار افراد کے والٹ سے بٹ کوائنز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

اب تک آپریشن کے دوران برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس آپریشن کی سربراہی نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کررہی ہے ۔

ویتنام،انڈونیشیا،ملائیشیا،چین،بنگلہ دیش، تھائی لینڈ،کینیا،جنوبی افریقہ ودیگرممالک کے باشندے زیرحراست ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے سرغنوں کو کے خلاف ایف آئی آر درج جبکہ دیگر کوڈی پورٹ کردیاجائے گا۔

یہ کال سینٹرزامریکا،انگلینڈ،کینیڈا اوردیگر یورپی ممالک فرضی کسٹمرسروس کے نام سے فراڈکررہے ہیں ۔  ان کا ہدف زیادہ تر بزرگ شہری ہیں ۔

ان کال سینٹرزسے بینک، ویزا یا ماسٹرکارڈزنمائندے بن کر ذاتی وکریڈٹ کارڈزکی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات حاصل کرلینے کے بعد یہ کال سینٹرزان کواپنے مقاصدکےلئے استعمال میں لیتے ہیں۔

ایف آئی اے نے اب ان فراڈز کے خلاف باضابطہ طور پر کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس گرینڈ آپریشن کو آپریشن گرے کا نام دیاگیاہے ۔

متعلقہ خبریں