فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔
فیلڈ مارشل نے اگلے مورچوں پرملکی دفاع کیلئے چوکس نوجوانوں کوخصوصی سلام تحسین پیش کیا۔
چیئرمین جوانٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحرشمشادمرزااورسروسزچیفس نے بھی قوم کوعید کی مبارکباددی ہے۔
مسلح افواج کی جانب سے معرکہ حق میں شہید ہونے والے جوانوں سلام عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پربھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہریوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
افواج پاکستان کی جانب سے اس موقع پرعزم کا اظہارکیاگیاکہ پاکستان کی افواج ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔
پاکستان کی افواج نے قوم کوپیغام دیاکہ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔



















