Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لانڈھی میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار،مزید4 کمپنیوں تک پھیل گئی،حکام سے مددطلب

لانڈھی میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار،مزید4 کمپنیوں تک پھیل گئی۔ جس کے بعد اعلیٰ حکام سے مددطلب کرلی گئی ہے۔

لانڈھی پروسیسنگ زون میں آتشزدگی کو تیسرے درجے کی قرار دیدیاگیا۔ فائربریگید اور ریسکیوحکام سے مدد طلب کرلی گئی۔

سی ای او واٹر کارپوریشن نے لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی۔ صفورہ ہائیڈرنٹ پر اسٹینڈ بائی پر واٹر ٹینکرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔

ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز سے گفتو کرتےہوئے بتایاکہ آگ  نے دیگرفیکٹریوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایاکہ آگ  رات 3 بجے کے قریب  لگی ،قابو پانے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے ۔

چیف فائر افسر ہمایوں خان نے بتایاکہ آگ نے 3 سے 4مزید فیکٹریوں کو اپنی لپٹ میں لیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تیز ہوا کے سبب لانڈھی میں لگی آگ مزید پھل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  کوشش ہے کہ  واقعہ میں کو جانی نقصان نہ ہو۔ ان کاکہناتھاکہ 2اسنارکل سمیت19 سے زائد فائر ٹینڈرز فائر فائٹنگ آپریشن میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر ملیر سے اس سلسلے میں تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں