Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وائٹ کرولا اور ٹھاٹ باٹ میں آئے چور بینک لاکرز سے سونا چرا کرفرار

وائٹ کرولا اور ٹھاٹ باٹ میں آئے چور نجی بینک کے لاکرز سے سونا چرا کرفرار ہوگئے۔ ملزمان لاکرز کاٹنے کے لئے اپنے ساتھ ویلڈر بھی ساتھ لائے تھے۔

چوروں نے واردات کے لئے عید قربان کو غنیمت جانا اورکراچی کے بینک پر ہاتھ صاف کردیا۔ نامعلوم چور فائیواسٹار چورنگی پر نجی بینک کے لاکر سے سونا چرا کر رفو چکر ہوگئے۔

ملزمان وائٹ کرولا اور ایک نیلے رکشے میں آئے تھے۔ لاکر کاٹنےکےلیے کٹنگ ویلڈر بھی ساتھ لائے۔

پولیس نے کارروائی کرتےہوئے بینک کے سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لےلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گارڈ نے اپنے10سے12ساتھیوں کو گزشتہ رات بینک کے اندر داخل کروایا۔

بینک انتظامیہ کی جانب سے چوری شدہ سونے کی مالیت کا تعین کیاجارہا ہے۔ پولیس نے پہلے ہی بینکوں کوسیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔۔۔

متعلقہ خبریں