Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرح ٹیکس 20 فیصدبڑھانے اور آن لائن کاروبارپرٹیکس لگانے کی تجاویز

شرح ٹیکس 20 فیصدبڑھانے اورآن لائن کاروبارپرٹیکس لگانے کی تجاویزدی گئی ہیں۔ وفاقی بجٹ میں ٹیکس نیٹ کے حوالے سے اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔

وفاقی بجٹ/26-2025  میں ٹیکس شرح15فیصدسےبڑھاکر20فیصدکرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔ فیصلےکااطلاق غیرفعال طریقےسےحاصل کردہ آمدنی پرہوگا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق یہ ٹیکس قومی بچت اسکیموں پرلاگونہیں ہوگا۔

آن لائن کاروبارکرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔ ای کامرس پلیٹ فارم استعمال کرنے پر اشیا پرٹیکس لگے گا۔

ڈیجیٹل طورپرمنگوائی جانےوالی اشیااورخدمات پرٹیکس لگےگا۔ ای کامرس پرکاروبارکرنےوالوں کوماہانہ ٹرانزکشنزڈیٹااورٹیکس رپورٹ دیناہوگی۔

قرض کی بنیادپرحاصل آمدنی پر25فیصدٹیکس کی تجویزدی گئی ہے ۔ شیئرزپرمنافع پر شرح ٹیکس  میں ردوبدل نہیں کیاگیا۔

متعلقہ خبریں