کراچی کے لئے بجلی مزیدسستی مگرفارمولا کیاہوگا ، فیصلہ کب تک متوقع ہے؟۔ تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں !۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک بارپھرسستی ہونے کا امکان ہے ۔کےالیکٹرک نےبجلی 4.69وپےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرامیں جمع کرادی۔
درخواست اپریل2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔ کراچی کے لئے بجلی مزیدسستی مگرفارمولا کیاہوگا ۔ اس سلسلے میں نیپرا میں سماعت جلد متوقع ہے ۔
نیپرا کی جانب سے کےالیکڑک کی درخواست پر19جون کوسماعت کی جائےگی۔ نیپراکی من وعن منظوری پر7ارب17 کروڑ30لاکھ روپےری فنڈ بنے گا۔
ذرائع کے مطابق نیپرانےمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کےلئے بجلی2روپے99پیسےفی یونٹ سستی کی تھی۔
کے الیکٹرک کے لیےمارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیاجارہا ہے۔
مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک نے5.02 روپےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔



















