وزیراعظم شہبازشریف کا بھارتی طیارہ حادثے پرردعمل سامنے آگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے احمد آباد طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ احمد آباد کے قریب بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے پر افسردہ ہوں۔ ان کاکہناتھاکہ ہم مرنے والوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف،خواجہ آصف،بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اوراموات پرافسوس کااظہارکیاہے۔



















