Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری فنڈزکاغیرقانونی اجرااورغیرشفاف استعمال ،اعظم سواتی کونیب نے طلب کرلیا

سرکاری فنڈزکے غیرقانونی  اجرااورغیرشفاف استعمال پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کونیب نے طلب کرلیا۔

اعظم سواتی کوپختونخوا میں سرکاری فنڈزکے غیرقانونی اجرا اورغیر شفاف استعال پرنیب نے نوٹس جاری کیاہے۔ نوٹس میں انہیں 23 جون کونیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ییش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعظم سواتی کوکوہستان ایسوسی ایشن اینڈ بلڈرزفرم کے بینک اکائونٹس اوردیگرریکارڈسمیت طلب کیاگیاہے۔

نوٹس میں کہاگیاہے کہ کال اپ نوٹس کاجواب نہ دینے اورپیش نہ ہونے پراعظم سواتی کوتادیبی کارروائی کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

 واضح رہے کہ نیب نے یہ کال اپ نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینشنزپختونخوا محمد کامران کے دستخط سے جاری ہواہے۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کوہستان اور دیگر اضلاع میں فنڈز کے غیر قانونی اجرا اور غیرشفاف استعمال کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں اب اعظم خان سواتی کو طلب کرلیاگیاہے ۔

سرکاری فنڈزکاغیرقانونی اجرااورغیرشفاف استعمال

متعلقہ خبریں